ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کانگریس میں رد و بدل کا بھی کوئی فائدہ نہیں: ستیہ ورت چترویدی

کانگریس میں رد و بدل کا بھی کوئی فائدہ نہیں: ستیہ ورت چترویدی

Wed, 15 Mar 2017 11:56:54  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 14؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )چارریاستوں کے اسمبلی میں کراری ہار اور گوا۔منی پور میں حکومت بنانے کی گزر جانے کے بعد کانگریس کے اندر گھمسان شروع ہوگیاہے۔ صدر سونیا گاندھی کی غیر موجودگی میں نائب صدر راہل گاندھی کی قیادت میں دونوں کانگریس ریاستوں میں سب سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجود حکومت بنانے میں ناکام رہی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ستیہ ورت چترویدی نے راہل گاندھی پر حملہ بولتے کہا کہ اب پارٹی کی سرجری، تبدیلی یا نئی ٹیم بنانے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہونے والاہے۔ اس کے ساتھ ہی گوا میں حکومت بنانے کے لئے حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہنے کو لے کر کانگریسی ممبراسمبلی بھی راہل سے ناخوش ہیں۔ ممبران اسمبلی نے کانگریس نائب صدر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو آگے لے جانے کے لئے انہیں پھرسے غورکرناچاہئے۔ مقامی رہنماؤں نے کانگریسی لیڈروں نے اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں زبردست شکست اور گوا اور منی پور میں سب سے زیادہ سیٹ جیتنے کے بعد بھی حکومت بنانے میں ناکامی کا ٹھیکرا بھی پارٹی کی اعلیٰ قیادت پرپھوڑاہے۔ اگرچہ اس پورے معاملے میں راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ پارٹی جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ پربھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ جس وقت گوا کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں بیٹھ کر دگ وجے سنگھ پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب کرنے کی ماتھاپیچی کر رہے تھے، اسی وقت گوا کی سیاست دوسری کروٹ لے رہی تھی جس کے بعد بی جے پی کو کامیابی حاصل ہوگئی۔


Share: